فردوس عاشق اعوان نے اپوزیشن کے بارے میں ایسا کیا کہہ دیا کہ سن کر اپوزیشن والے احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائینگے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک‘ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ احتساب وہی کرتا ہے جس کے ہاتھ اور نیت صاف ہوں، اپوزیشن کے رہنما ؤ ں اور ترجمانوں کی زبانیں گروی ہیں،شاہد خاقان بتائیں ایئربلو منافع میں اورپی آئی اے خسارے میں کیسے گئی؟۔ بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں فردوس عاشق اعوان نیکہا کہ اپوزیشن کے رہنما ؤ ں اور ترجمانوں کی زبانیں گروی ہیں، ان کے اندر ان کے کرپٹ لیڈر بولتے ہیں۔معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی ایک کٹھ پتلی وزیراعظم تھے، آپ ایک بار شریفوں کا نہیں اس ملک کا بن کر سوچیں۔ اپوزیشن کے رہنما وں اور ترجمانوں کی زبانیں گروی ہیں،ان کے اندر ان کے کرپٹ لیڈر بولتے ہیں۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ شاہد خاقان بتائیں ایربلومنافع میں اور پی آئی اے خسارے میں کیسے گئی؟۔معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ احتساب وہی کرتا ہے جس کے ہاتھ اور نیت صاف ہوں، زرداری کے پیسے لانے کا دعوی توآپ کے آقا نے بھی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں