عمران خان نے ایسی تصویر شیئر کردی کہ دیکھ کر سب حیران رہ جائینگے!

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک‘ویب ڈیسک‘صحافی ڈاٹ کام) وزیر اعظم عمران خان نے سوات کی خوبصورت وادی کالام کی تصویر شیئر کردی۔سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک رہنے والے عمران خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کالام وادی سوات کی حسین تصویر شیئر کی ہے۔

مذکورہ تصویر دیکھ کر سوات کا خوبصورت موسم بخوبی محسوس کیا جاسکتا ہے۔صباح نیوز کے مطابق تصویر میں صاف اور ٹھنڈے پانی کا چشمہ بہہ رہا ہے جبکہ اس کے دونوں اطراف نے برف کی چادر اوڑھی ہوئی ہے۔عمران خان نے سوات کی یہ خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کالام وادی، سوات۔وزیراعظم نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اس شاندار تصویر کے فوٹوگرافر خواجہ سعید کو بھی ٹیگ کیا۔

دوسری جانب فوٹو گرافر خواجہ سعید نے عمران خان کی جانب سے ان کے کام کو سراہانے پر وزیراعظم کی پوسٹ اپنی انسٹا اسٹوری میں شیئر کی۔ فوٹو گرافر خواجہ سعید نے وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسٹوری کے کیپشن میں دل والے ایموجیز بنائے

۔وزیراعظم کی اس پوسٹ کو صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا اور یہی وجہ ہے کہ صرف 14 گھنٹے کے اندر عمران خان کی پوسٹ پر 88 ہزار سے زائد لائیکس آچکے ہیں۔

Sahafe.com

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں