عمران خان سے متعلق فردوس عاشق اعوان کا ایسا بیان سامنے آ گیا کہ جان کر سب سوچنے لگ جائینگے!

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک‘ ویب ڈیسک‘صحافی ڈاٹ کام)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان عمران خان کی قیادت میں متحرک، فعال اور امن پسند ملک کی شناخت پا رہا ہے، 5ماہ میں سلامتی کونسل کا دوسری بار اجلاس عالمی سطح پر کشمیر کے ایک مسلمہ تنازعہ ہونے کا واضح اعتراف ہے،5 اگست کے بھارتی یکطرفہ اقدام کے بعد سلامتی کونسل کی دوسری بیٹھک ہماری سفارتی کامیابی ہے،عمران خان نے جس جرا ت اوردلیری سے کشمیریوں کا مقدمہ لڑا ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی۔آئی این پی کے مطابق جمعرات کو اپنے ٹوئٹر پیغام میں وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پانچ ماہ میں سلامتی کونسل کا دوسری بار اجلاس عالمی سطح پر کشمیر کے ایک مسلمہ تنازعہ ہونے کا واضح اعتراف ہے،جو سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود اور غور طلب ہے،5 اگست کے بھارتی یکطرفہ اقدام کے بعد سلامتی کونسل کی دوسری بیٹھک ہماری سفارتی کامیابی ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مقبوضہ جموں کشمیر کے عوام کے جائز، قانونی اور جمہوری حقوق کی گونج دنیا کے سب سے بڑے فورم پر سنائی دی، بھارتی دعوؤں کی پھر نفی ہوئی کہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ عالمی برادری کشمیریوں کے ساتھ کیے گئے حق خودارادیت کے عہد کو نبھائے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے جس جرا ت اوردلیری سے کشمیریوں کا مقدمہ لڑا ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی،عمران خان کی قیادت میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کردار مثالی ہے،انہوں نے تدبراور بہترین صلاحیتوں سے سفارتی محاذ پر کشمیریوں کی وکالت کی۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی خطے میں کشیدگی اور تناؤ کم کرنے میں پاکستان کے کردار کی تعریف خوش آئند ہے،پاکستان عمران خان کی قیادت میں متحرک، فعال اور امن پسند ملک کی شناخت پا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں