عمران حکومت کسی مخالف کو۔۔۔!بلاول بھٹو

اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک‘ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان حکومت کسی بھی سیاسی مخالف کو برداشت کرنے کے لیے تیار نہیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ اپوزیشن پارلیمنٹ میں بات کرے تو خان صاحب ایوان میں آنا چھوڑ دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ارکانِ اسمبلی کا حق غصب کر کے ان کے پروڈکشن آرڈر رکوائے جاتے ہیں، حکومت پر تنقید کرنے والے صحافیوں تک کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ اپوزیشن کی آواز دبانے کے لیے پہلے گرفتاریاں کی جاتی ہیں، گرفتاریوں سے آواز نہیں دبا سکے تو میڈیا پر سنسر شپ شروع کروا دی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ جتنی میڈیا سنسر شپ آج ہے، ایسی تو صرف آمریتوں میں ہوا کرتی ہے، عمران خان کے پاس عوام کے سوالوں کا جواب نہیں تو زبان بندی کروانا شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں