عظمی کاردار کی سنگین غلطی‘تحریک انصاف نے پارٹی سے نکال دیا!

اسلام آباد(مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام)پاکستان تحریک انصاف کی قائمہ کمیٹی برائے نظم و احتساب نے پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر رکن پنجاب اسمبلی عظمی کاردار کی بنیادی رکنیت ختم کردی۔آئی این پی کے مطابق پی ٹی آئی کی قائمہ کمیٹی برائے نظم و احتساب نے پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے رکن پنجاب اسمبلی کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کیا۔قائمہ کمیٹی کی جانب سے بنیادی رکنیت ختم کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ رکن صوبائی اسمبلی کو 15جون کو اظہارِ وجوہ کا نوٹس دیا گیا اور انہیں ذیلی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔عظمی کاردار کا موقف سننے اور تمام ثبوتوں و شواہد کی بنیاد پر بنیادی رکنیت ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔تحریک انصاف کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق عظمی کاردار نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، ان کا رویہ نامناسب اور منصب کے شیانِ شان نہیں تھا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سنگین غلطی کے بعد عظمی کاردار کسی پارلیمانی منصب کی اہل نہیں، وہ 7 روز کے اندر پارٹی ایلیٹ کمیٹی میں قائمہ کمیٹی برائے نظم و احتساب کے فیصلے کو چیلنج کرسکتی ہیں۔

Sahafe.com

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں