شیخ رشید احمد نے ن لیگ پر پابندی کا عندیہ دیدیا!

لاہور(مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈا ٹ کام) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے (ن) لیگ پر پابندی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ اب نواز شریف کا سیاسی جنازہ ہی پاکستان آئے گا ان کی سیاست نہیں آئے گی‘ نوازشریف،بانی ایم کیو ایم 2 بن چکے ہیں‘ذراسی بھی بہادری ہے تو پاکستان آئیں‘31 دسمبر تک ن لیگ کے 6 سے 15 لوگ آپ کو چھوڑ جائیں گے‘

نواز شریف کی استنبول کے ہوٹل میں 11 بجکر 20 منٹ پر ہونے والی ایک ملاقات سے میں واقف ہوں اور میں نے خود خاموشی اختیار کر رکھی ہے‘ نواز شریف نے جو کردار ادا کیا اس سے عمران خان کی حکومت اور مضبوط ہوئی آخر میں انہوں نے دعوی کیا کہ ایک سے دومہینے میں مہنگائی میں کمی آئے گی۔ آئی این پی کے مطابق میڈیا سے گفتگو کے دوران شیخ رشیداحمد نے نواز شریف پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اعلان جنگ ہوچکا ہے نواز شریف کے ساتھ وہی ہوگا جو الطاف حسین کے ساتھ ہوا نواز شریف ایک اشتہاری مجرم ہے، بھارت میں الطاف حسین کو اتنی کوریج نہیں مل رہی جتنی گزشتہ روز نواز شریف کو ملی ہے،

الطاف حسین نمبر دو کا نام نواز شریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف میری پارٹی کا بندہ ہے وہ بہتر کھیل رہا ہے مگر یہ لوگ اس کی جڑوں میں بیٹھ گئے ہیں شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف صاحب بھگوڑے ہیں، انہیں معلوم ہی نہیں کہ وہ وہی کھیل کھیل رہے ہیں جو بین الاقوامی ایجنڈا ہیانہوں نے کہا کہ یہ وہی نواز شریف ہیں جو میمو گیٹ میں آصف زرداری کے خلاف کوٹ پہن کر سپریم کورٹ گئے تھے.انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز کے جلسے کا موازنہ 1986 کے بے نظیر کے جلسے اور عمران خان کے مینار پاکستان کے جلسے سے کیا جائے تو یہ اس کے بال برابر بھی نہیں وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ 1986 کے بینظیر کے جلسے سے جب ضیا الحق کی حکومت نہیں گئی اور مینار پاکستان پر عمران خان کے جلسے سے نواز شریف کی حکومت نہیں گئی تو ان کے جلسوں سے ہماری حکومت کیسے ختم ہوسکتی ہے.

انہوں نے کہا کہ نوٹیفکیشن جاری ہونا چاہیے کہ نواز شریف کی پارٹی ملک دشمن پارٹی ہے اور اس پر پابندی لگائی جاتی ہے، یہ پڑوسی ملک سے پیسے لے کر ملک میں انتشار پیدا کرنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ واضح ثبوت ہیں کہ یہ جلسہ اربوں روپے کا جلسہ ہے تاہم میں اس کے خلاف بات نہیں کرتا کیونکہ اس سے غریبوں کو ایک دو دن کے پیسے مل جاتے ہیں. شیخ رشید نے کہا کہ مریم نواز کو اگر باہر بھیجنا ہوتا تو یہ ٹولہ کبھی اکٹھا نہیں ہوتاانہوں نے مسلم لیگ (ن) کے قائد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف صاحب استنبول کے ہوٹل میں 11 بجکر 20 منٹ پر ہونے والی ملاقات سے میں واقف ہوں اور میں نے خود خاموشی اختیار کر رکھی ہے.تاہم انہوں نے اس ملاقات کے بارے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں انہوں نے اپنے سابقہ دعوے کو دہرایا کہ 31 دسمبر تک آپ کو کئی لوگ چھوڑ جائیں گے وزیر ریلوے نے کہا کہ اگر مسلم لیگ (ن)پاکستان دشمنوں کے ایجنڈے پر کام کرے گی تو اس پر پابندی لگنی چاہیے، نواز شریف نے اپنی سیاست کا گلا خود گھونٹا ہے. انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کوئی آرمی چیف ایسا نہیں رہا جس سے نواز شریف کی تکرار نہیں ہوئی ہو، اب یہ کھل کر سامنے آگئے ہیں

انہوں نے کہا کہ ‘اگر نواز شریف غربت اور مہنگائی کے خلاف یہ سب کر رہے ہیں تو پہلے یہاں آئیں.شیخ رشید انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے کل جو کردار ادا کیا اس سے عمران خان کی حکومت اور مضبوط ہوئی آخر میں انہوں نے دعوی کیا کہ ایک سے دومہینے میں مہنگائی میں کمی آئے گی علاوہ ازیں ریلوے امور سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ریلوے نے پسنجرٹرینوں کی طرح فریٹ ٹرینوں کی بھی آن لائن بکنگ کا آج سے آغاز کر دیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ آج پہلا دن ہے کہ ریلوے نے پرانا ٹائم ٹیبل بھی بحال کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مزدوروں کا ٹیکنکل الاونس بڑھادیاگیاہے اور یہ 31 ہزار لوگوں کو ملے گا۔ اس کے علاوہ ڈرائیوروں کے مائلیج الاونس میں بھی آج سے اضافہ کردیاگیاہے۔ پنشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلویز نے کہا کہ اس سلسلے میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے بات ہوگئی ہے کہ تمام پنشن ہولڈرز کے واجبات جو تقریبا6 ارب 31 کروڑ 87لاکھ روپے ہیں ایک ہی دن ادا کردیے جائیں گے

حسن ابدال اسٹیشن کی افتتاحی تقریب کے موقع پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے اس کی منظور ی کی درخواست کروں گا۔ ہیلتھ کارڈ کے حوالے سے بھی آپکو جلد خوشخبری دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹی ایل اے ملازمین کی ریگولرائزیشن کے سلسلے میں بھی حسن ابدال ریلوے اسٹیشن کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے بات کریں گے کیونکہ یہ اختیارمیرے پاس نہیں ہے یہ صرف وزیر اعظم پاکستان کے پاس ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ ریلوے کے گریڈ ایک سے گریڈ سولہ تک کے ملازمین کا ایک گریڈ بڑھانے کے حوالے سے وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے منظوری لیں گے

۔Sahafe.com.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں