شہبازشریف کی گرفتاری کے بعد قائمقام صدر کیلئے بڑے دونام سامنے آگئے!

اسلام آباد(مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام)مسلم لیگ (ن) کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی گرفتاری کے بعد پارٹی کے قائمقام صدر کیلئے شاہد خاقان عباسی اور مریم نواز مضبوط امیدوار ہیں،شاہد خاقان عباسی مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر جبکہ مریم نواز نائب صدر ہیں،

دوسری جانب قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف کی عدم موجودگی میں خواجہ آصف، رانا تنویر، احسن اقبال اورخرم دستگیر کو مشترکہ طور پر پارلیمانی حکمت عملی مرتب کرنے کی ذمہ داری دی جائے گی۔ آئی این پی کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کی عبوری ضمانت منسوخ ہونے کے بعد نیب کی طرف سے انہیں گرفتار کئے جانے پر پارٹی میں قائمقام صدر کی ذمہ داریاں سونپی جائیں گی تا کہ پارٹی امور کو چلایا جا سکے،

اس کیلئے شاہد خاقان عباسی جو مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر ہیں وہ قائمقام صدر کیلئے فیورٹ قراردیے جارہے ہیں جبکہ مریم نواز جو نائب صدر ہیں بھی قائمقام صدر بن سکتی ہیں جبکہ قومی اسمبلی میں پارلیمانی حکمت عملی مرتب کرنے کیلئے چار سینئر ارکان پر مشتمل کمیٹی بنائی جائے گی جس میں خواجہ محمد آصف، رانا تنویر حسین، احسن اقبال اور خرم دستگیر کو شامل کیا جائے گا۔یہ فیصلے آئندہ دو سے تین روز میں متوقع ہیں

۔Sahafe.com.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں