شہبازشریف بڑی مصیبت سے نکل آئے!

لاہور (ویب ڈیسک‘مانیٹرنگ ڈیسک‘صحافی ڈاٹ کام) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ۔پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اللہ تعالی کے فضل وکرم اور قوم کی دعاؤں سے صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) شہبازشریف کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا، ڈاکٹرز نے تین ہفتے تک اینٹی باڈیز ٹیسٹ کرانے کی ہدایت کی ہے۔ اینٹی باڈیز ٹیسٹ کا رزلٹ آنے تک ڈاکٹرز نے انہیں سخت احتیاط جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

Sahafe.com

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں