شمالی وزیر ستان میں باردوی سرنگ کا دھماکہ‘ دھماکے میں 3جوان شہید‘ایک زخمی!

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک‘ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام)ضلع شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کی پٹرولنگ ٹیم کے تین جوان شہید اور ایک زخمی ہو گیا۔ آئی این پی کے مطابق منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع شمالی وزیرستان میں دیسی ساختہ بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں پاک فوج کی پٹرولنگ کرنے والی ٹیم کے تین جوان شہید اور ایک زخمی ہو گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق واقعے کے فوری بعد علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء میں سپاہی ساجد، سپاہی ریاست اور سپاہی سجاد شامل ہیں جب کہ زخمی میں سپاہی بابرشامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں