سعید غنی نے ایسا اشارہ دیدیا کہ جان کر سکولز مالکان پریشان ہو جائینگے!

کراچی(ویب ڈیسک‘مانیٹرنگ ڈیسک‘صحافی ڈاٹ کام) سندھ کے وزیرتعلیم سعید غنی نے خبردار کیا ہے کہ اگر کورونا وائرس کے باعث حالات خراب ہوئے تو 15 ستمبر سے بھی اسکول نہیں کھلیں گے۔ اسکول کھولنے کا فیصلہ حکومت کرے گی، نجی اسکول ایسوسی ایشن نہیں کرے گی۔ آئی این پی کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ کے وزیر تعلیم نے کہا کہ مختلف ممالک سے جو رپورٹس آرہی ہے وہ زیادہ اچھی نہیں، کچھ ممالک میں کورونا دوبارہ سے پھیلا ہم ایسی صورت حال نہیں چاہتے، اگر حالات خراب ہوئے تو ہوسکتا ہے 15ستمبر کو بھی اسکول نہ کھولیں۔جب کہ آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن نے وزرائے تعلیم کانفرنس کا اعلامیہ مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حکومت 15 اگست سے ملک بھر کے اسکولز کھولنیکا اعلان کرے، بصورت دیگر وہ خود تعلیمی ادارے کھول لیں گے۔

Sahafe.com

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں