سعودی عرب میں چاند نظر آگیا!سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں 24 اپریل کو عید الفطر منائی جائے گی

ریاض(مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام) سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز نے حرمین شریفین(مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ)میں نماز عید اداکرنیکی منظوری دے دی۔اے این این کے مطابق سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں 24 اپریل کو عید الفطر منائی جائے گی تاہم کورونا وائرس کے باعث مساجد میں نمازوں کو محدود کردیا گیا ہے۔سعودی حکومت کی جانب سے مملکت بھر کی مساجد میں عید الفطر کی نماز کی ادائیگی پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور عوام سے گھر میں ہی نماز پڑھنے کی اپیل کی گئی ہے۔سعودی حکومت نے مساجد کی انتظامیہ کو عید کی تکبیرات لاڈ اسپیکر پر پڑھنے کی اجازت دی ہے۔دوسری جانب سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے حرمین شریفین (مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ) میں نماز عید اداکرنیکی منظوری دے دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں