سائنو فارم اور سائنو ویک کے دوسرے ڈوز میں 6ہفتوں کا وقفہ دینے کا اعلان!

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک‘ویب ڈیسک‘صحافی ڈاٹ کام) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے سائنو فارم اور سائنو ویک کے دوسرے ڈوز میں 6 ہفتوں کا وقفہ دینے کا اعلان کیا ہے۔صباح نیوز کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس سے بچا کے لیے لگائی جانے والی ویکسین سائنو فارم اور سائنو ویک کے دوسرے ڈوز میں 6 ہفتوں کا وقفہ دینے کا ہدایت نامہ جاری کیا ہے۔این سی او سی نے ویکسین سے متعلق جاری کیے گئے ایس او پیز میں سائنو فارم اور سائنو ویک کی دوسری ڈوز میں وفقہ 3 ہفتے سے بڑھا کر6 ہفتے کردیا ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل سائنو فارم اور سائنو ویک کی پہلی ڈوز کے 3 ہفتے بعد دوسری ڈوز لگائی جارہی تھی۔

Sahafe.com

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں