رہبر کمیٹی کا اجلاس،۔۔۔۔۔کا نام چیئرمین سینٹ کیلئے فائنل کرلیاگیا!

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک‘ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام) اپو زیشن جما عتوں کی رہبر کمیٹی نے میر حاصل بزنجو کا نام چیئرمین سینٹ کیلئے فائنل کرلیا،قانون کے مطابق 14دن کے اندر چیئرمین سینیٹ کا الیکشن ہونا چاہیے، اکثریت کے ساتھ تمام جماعتیں بزنجو صاحب کو چیئرمین سینیٹ بنائیں گی۔جمعرات کو رہبر کمیٹی کا اجلاس ہوا۔رہبر کمیٹی کے سربراہ اکرم درانی نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی،پیپلز پارٹی کے رہنما نیئر بخاری و دیگر کے ہمراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یکجہتی اور محبت سے سب نے اتفاق رائے سے میر حاصل بزنجو کا نام چیئرمین سینیٹ کیلئے تجویز کیا ہے،جسے فائنل کرلیا گیا ہے،سب جماعتیں نیشنل پارٹی کے سربراہ میر حاصل بزنجو کو اپنا امیدوار سمجھ کر اپنا ووٹ دیں گے اور بڑی اکثریت کے ساتھ تمام جماعتیں بزنجو صاحب کو چیئرمین سینیٹ بنائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ قانون کے مطابق 14دن کے اندر چیئرمین سینیٹ کا الیکشن ہونا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں