رانا ثنا کی ضمانت ہو گی نہ نہیں؟ مکمل تفصیلات جانیے!

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک‘ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام)انسداد دہشتگردی عدالت میں سماعت رانا ثنا اللہ کی ضمانت کی درخواست پرفیصلہ محفوظ کر لیا ہے،، وکیل صفائی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اے این ایف نے موقع پرکوئی کارروائی نہیں بلکہ آفس پہنچ کر جھوٹی ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق رانا ثنا اللہ کی ضمانت کی درخواست پر انسداد دہشتگردی عدالت میں سماعت ہوئی،عدالتی کارروائی شروع ہونے پرفاضل جج نے وکیل اے این ایف نے استفسار کیا کہ کیا رانا ثنااللہ کے کیس کا تمام ریکارڈ مکمل ہو چکا ہے؟وکیل اے این ایف نے عدالت کو بتایا کہ رانا ثنااللہ کے کیس کا تما م ریکارڈ مکمل ہو چکا ہے، رانا ثنا اللہ کے وکیل فرہاد علی شاہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اے این ایف نے موقع پرکوئی کارروائی نہیں بلکہ آفس پہنچ کر جھوٹی ایف آئی آر درج کی گئی ہے،رانا ثنا اللہ کے سٹاف کے پانچ ممبران کی درخواست ضمانت منظور ہو چکی ہے، سیف سٹی کے کیمروں نے ہمارے موقف کو درست ثابت کیا،سیف سٹی کی فوٹیجز کے مطابق رانا ثنااللہ کی گاڑی تین بج کر چونتیس منٹ پر کینال روڈ پرپہنچی،رانا ثنااللہ کی گاڑی کی سی سی ٹی وی فوٹیج کو ریکارڈ کاحصہ بنایا گیا،رانا ثنا اللہ کی درخواست ضمانت سیف سٹی کا ریکارڈ آنے کے بعددوبارہ دائر دی ہے۔ عدالت نے دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں