دنیا بھر میں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد22کروڑ46لاکھ 27ہزار653ہوگئی

بیجنگ(مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام)دنیا بھر میں نوول کروناوائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسزکے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں جو 13ستمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10بجے تک کے ہیں۔دنیا بھر میں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد22کروڑ 46لاکھ 27ہزار 653ہوگئی ہے۔امریکہ 4کروڑ9 لاکھ 55ہزار201 مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ بھارت 3کروڑ32لاکھ 36ہزار921 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور برازیل 2کروڑ9لاکھ 99ہزار779مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔برطانیہ میں مصدقہ کیسز کی تعداد 72لاکھ59ہزار752،روس میں 70لاکھ 37ہزار435، فرانس میں 69لاکھ90ہزار662 اور ترکی میں 66لاکھ 58ہزار221 تک پہنچ گئی ہے۔ایران میں مصدقہ کیسز کی تعداد 52لاکھ95ہزار786 اور ارجنٹائن میں مصدقہ کیسز کی تعداد 52لاکھ24ہزار534 تک پہنچ گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں