دنیا بھرمیں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 18کروڑ99لاکھ56ہزار405ہوگئی

بیجنگ(مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام)دنیا بھر میں نوول کروناوائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسز کے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں جو 18جولائی کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10بجے تک کے ہیں۔دنیا بھرمیں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 18کروڑ99لاکھ56ہزار405ہوگئی۔امریکہ3کروڑ40لاکھ67ہزار669 مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ بھارت 3کروڑ10لاکھ 64ہزار908مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور برازیل 1کروڑ93لاکھ 42ہزار448 مصدقہ کیسزکے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔فرانس میں مصدقہ کیسز کی تعداد 59لاکھ17ہزار397، روس میں 58لاکھ60ہزار113، ترکی میں 55 لاکھ22ہزار39 اور برطانیہ میں 54لاکھ7ہزار428 تک پہنچ گئی ہے۔ارجنٹائن میں مصدقہ کیسز کی تعداد 47لاکھ49ہزار443 اور کولمبیا میں مصدقہ کیسز کی تعداد 46لاکھ21ہزار260 تک پہنچ گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں