دنیا بھرمیں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 17کروڑ84لاکھ 33ہزار920ہوگئی

بیجنگ(مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام)دنیا بھر میں نوول کروناوائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسز کے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں جو 21 جون کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10بجے تک کے ہیں۔دنیا بھرمیں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد تعداد 17کروڑ84لاکھ 33ہزار920ہو گئی۔امریکہ 3کروڑ35لاکھ41ہزار887 مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ بھارت 2کروڑ98لاکھ81ہزار772 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور برازیل 1کروڑ79لاکھ 27ہزار928مصدقہ کیسزکے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔فرانس میں مصدقہ کیسز کی تعداد 58لاکھ19ہزار88، ترکی میں 53 لاکھ70ہزار299، روس میں 52لاکھ55ہزار214 اور برطانیہ میں 46لاکھ46ہزار 68 تک پہنچ گئی ہے۔ارجنٹائن میں مصدقہ کیسز کی تعداد 42لاکھ68ہزار789 اور اٹلی میں مصدقہ کیسز کی تعداد 42لاکھ52ہزار976 تک پہنچ گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں