دنیابھر میں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد3کروڑ92لاکھ66ہزار 928ہوگئی

بیجنگ(مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈا ٹ کام)جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ کے مرکز نے دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس سے زیادہ متاثرہ ممالک میں مصدقہ کیسز کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کئے ہیں جو17اکتوبر کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے تک کے ہیں۔شِنہوا کے مطابق دنیا بھر میں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد3کروڑ92لاکھ66ہزار 928ہوگئی ہے۔امریکہ80لاکھ48ہزار865 مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ بھارت 73لاکھ70ہزار468مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور برازیل52لاکھ300مصدقہ کیسز کیساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔روس میں 13لاکھ 61 ہزار 317 اور ارجنٹائن میں مصدقہ کیسز کی تعداد 9لاکھ 65ہزار609 جبکہ کولمبیا میں مصدقہ کیسز کی تعداد 9لاکھ 45ہزار354 تک پہنچ گئی ہے۔سپین میں مصدقہ کیسز کی تعداد 9لاکھ 36ہزار560،فرانس میں مصدقہ کیسز کی تعداد 8لاکھ 76ہزار342تک پہنچ گئی ہے۔ اور پیرو میں مصدقہ کیسز کی تعداد8لاکھ59ہزار740جبکہ چین میں مصدقہ کیسز کی تعداد91ہزار460 ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں