دنیابھر میں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 22کروڑ95لاکھ 8ہزار37ہوگئی

بیجنگ(مانیٹرنگ نیوز‘ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام)دنیا بھرمیں نوول کروناوائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسزکے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں جو 22ستمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10بجے تک کے ہیں۔دنیابھر میں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی22کروڑ95لاکھ 8ہزار37ہوگئی ہے۔امریکہ 4کروڑ24 لاکھ 10ہزار607 مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ بھارت 3کروڑ35لاکھ4ہزار534مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور برازیل 2کروڑ12لاکھ 47ہزار94مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔برطانیہ میں مصدقہ کیسز کی تعداد 75لاکھ31ہزار922، روس میں 72لاکھ 8ہزار241، فرانس میں 70لاکھ54ہزار198 اور ترکی میں 69لاکھ4ہزار255تک پہنچ گئی ہے۔ایران میں مصدقہ کیسز کی تعداد 54لاکھ59ہزار796 اور ارجنٹائن میں مصدقہ کیسز کی تعداد 52لاکھ43ہزار231 تک پہنچ گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں