دعا منگی کیس میں اہم پیشرفت! پولیس نے ایسے مقامات پر کارروائیاں شروع کر دیں جان کر سب حیران ہو جائینگے!

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک‘ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام) دعا منگی کے اغوا اور بازیابی کے بعد ڈیفنس کے مختلف علاقوں میں قائم چائے خانوں کیخلاف کارروائیاں شروع کردیں گئیں اور رات 12 بجے کے بعد بند کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔آئی این پی کے مطابق ڈیفنس سیدعامنگی کیاغوااوربازیابی کے بعدادارے حرکت میں آگئے اور کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ،ڈی ایچ اے،پولیس نے مشترکہ طور پر ڈیفنس کے مختلف علاقوں میں قائم چائے خانوں کیخلاف کارروائیاں شروع کردیں۔چائے خانوں کے باہر اضافی لینڈ پر ملبے کا ڈھیر ڈال دیا گیا ہے اور رات 12 بجے کے بعد بند کرنے کے احکامات جاری کردیئے گیے ہیں، خیابان بخاری،خیابان مسلم پربڑی تعدادمیں چائیخانے قائم ہیں۔کنٹونمنٹ بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ جمعہ،ہفتہ اوراتوار کو رش ہونیکیباعث سختی کی گئی، خلاف ورزی پرچائے خانوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں