دریائے سندھ نے کئی بستیاں ڈبو دیں‘فصلوں کا بھی برا حال!

راجن(مانیٹرنگ ڈیسک‘ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام) راجن پور کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ سے کچے کی 15 سے زائد بستیاں اور کئی ایکڑ فصلات زیر آب آگئیں، بھارت کی جانب سے چھوڑا گیا پانی جمعرات کو کوٹ مٹھن سے گزرے گا ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دریا کنارے ریلیف کیمپ قائم کردیا گیا۔دریائے سندھ کوٹ مٹھن کے مقام پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ جاری ہے اب تک کچے میں کئی علاقے اور فصلات زیر آب آچکے ہیں۔فلڈ کنٹرول روم کے مطابق دریائے سندھ کے سیلابی پانی سے کچے کی 15 سے زائد بستیاں زیر آب آچکی ہیں جہاں سے لوگوں کی نقل مکانی جاری ہے۔بھارت کی جانب سے چھوڑا گیا پانی جمعرات کو کوٹ مٹھن اور روجھان کے مقام سے گزرے گا جس کی وجہ سے اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے، جبکہ انتظامیہ کی جانب سے مختلف مقامات ریلیف کیمپ بھی قائم کر دیے گئیہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں