حکومت کے گھر جانے کا وقت آ گیا‘شاہد خاقان عباسی نے حکومت کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک‘ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام) پا کسان مسلم لیگ (ن) کے سینیئر نا ئب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وقت آگیا، حکومت کو گھر بھیجا جائے، حکومت نے معیشت تباہ کر دی، حکومت نے ٹیم بدل دی، نئی ٹیم سے کوئی امید نہیں، حکومت کی پالیسیاں ناکام ہوچکی ہیں۔جمعرات کو سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اے پی سی کی تاریخ فضل الرحمان نے طے کرنی ہے، اے پی سی میں ملکی صورتحال پر متفقہ فیصلہ ہوگا، آئین کے اندر رہ کر اقدامات کا فیصلہ کیا جائے گا، اے پی سی کی تاریخ ابھی طے نہیں ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں