حکومت کا نیشنل نیوٹریشن ایکشن پلان ترتیب دینے کا فیصلہ، ایڈوائزری گروپ تشکیل!

اسلام آباد(مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈا ٹ کام)حکومت نے نیشنل نیوٹریشن ایکشن پلان ترتیب دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے ایڈوائزری گروپ تشکیل دے دیا، نیوٹریشن ایڈوائزری گروپ کا ایکشن پلان وزیراعظم کو ارسال کیا جائے گا۔ (آئی این پی کے مطابق وفاقی حکومت نے ملک میں غذائی قلت پرقابوپانے کیلئے عملی اقدامات کاآغاز کردیا،

حکومت نے نیشنل نیوٹریشن ایکشن پلان ترتیب دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے ایڈوائزری گروپ تشکیل دے دیا۔ ذرائع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ نیوٹریشن کیقومی وعالمی ماہرین18رکنی ایڈوائزری گروپ کاحصہ ہوں گے، ڈائریکٹرجنرل ہیلتھ پاکستان نیوٹریشن ایڈوائزری گروپ کیسربراہ ہوں گے جبکہ ورلڈبینک،یورپی یونین،ورلڈفوڈپروگرام نیوٹریشن ایڈوائزری گروپ میں شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈبلیوایچ او،یونیسیف کیماہرین نیوٹریشن ایڈوائزری گروپ کاحصہ ہیں جبکہ نیوٹریشن انٹرنیشنل،ڈی ایف آئی ڈی نیوٹریشن، ایچ ایس اے،سول سوسائٹی کانمائندہ نیوٹریشن ایڈوائزری گروپ میں شامل ہیں۔ ایڈوائزری گروپ نیشنل نیوٹریشن ایکشن پلان ترتیب دے گا،

وزیراعظم نے نیشنل نیوٹریشن ایکشن پلان ترتیب دینے کی ہدایت کی تھی، نیشنل نیوٹریشن ایکشن پلان میں صوبوں کی تجاویزشامل کی جائیں گی اور نیشنل نیوٹریشن ایکشن پلان وزیراعظم کو پیش کیا جائے گا۔ ایڈوائزری گروپ قومی و عالمی اداروں سے رابطے اور پالیسیز وضع کرے گا اور غذائی قلت کی صورتحال پر مکمل روڈمیپ تیارکرے گا جبکہ نیوٹریشن ایڈوائزری گروپ کا ایکشن پلان وزیراعظم کو ارسال کیا جائے گا۔ ایڈوائزری گروپ غذائی قلت،اسٹنٹنگ کی صورتحال کاجائزہ لیگا،

غذائی قلت،اسٹنٹنگ کے خاتمے کیلئے تجاویزمرتب کریگا اور پاکستان نیوٹریشن پالیسی،پی سی ون پرنظر ثانی کریگا جبکہ نیشنل نیوٹریشن ایکشن پلان پرعملدرآمد روڈمیپ تیارکرے گا، جس کے بعد وزیراعظم نیوٹریشن ایڈوائزری گروپ کی سفارشات پرفیصلے کریں گے

۔Sahafe.com.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں