حکومت کا انسداد پولیو مہم میں۔۔۔۔سے مدد لینے کا فیصلہ!

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک‘ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام) پاک فوج ملک کے دور دراز علاقوں تک رسائی اور بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے میں معاونت کرے گی۔ملک میں پولیو کے بڑھتے کیسز کی صورت حال پر غور کے لیے وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں معاون خصوصی برائے نیشنل ہیلتھ ڈاکٹر ظفر مرزا، خیبر پختونخوا و بلوچستان کے وزرائے اعلی، وزیر صحت خیبر پختونخوا ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان اور چیف سیکرٹریز پنجاب سندھ کے علاوہ بین الاقوامی فلاحی اداروں بل اینڈ میلنڈا گیٹس، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اور یونیسیف، کے نمائندے بھی شریک تھے۔اجلاس میں بل گیٹس کی جانب سے لکھا گیا خط بھی پیش کیا گیا، جس میں بل گیٹس نے کہا کہ وہ خیبرپختونخوا میں پولیو کیسز کے بڑھنے پر اجلاس طلب کرنے پر وزیراعظم کے مشکور ہیں، پولیو کو ختم کرنے کے لیے والدین کے ذہنوں سے شکوک نکالنا ضروری ہیں۔ حفاظتی ٹیکہ جات کے پروگرام پر حکومت کی خصوصی توجہ درکار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں