حکومت نے آئی ایم ایف کی اہم شرط پوری کردی

اسلام آباد (مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام)حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف)کا ڈومور کا مطالبہ مانتے ہوئے آئی ایم ایف کی ایک اہم شرط پوری کردی اور ٹیکس اصلاحات میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے ٹیکس نادہندگان کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے اختیارات بحال کردیئے ہیں۔منگل کوفیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کی جانب سے نوٹی فیکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق ٹیکس چھپانے والوں کی شامت آگئی ہے اور اکانٹس فوری منجمد ہوں گے۔ایف بی آر کے مطابق بینک اکاؤنٹس کی خفیہ نگرانی اور منجمد کرنے کا ریونیو کمشنر کا اختیار بحال کردیا گیا ہے جبکہ ٹیکس، پیسے کسی اور کے اکاؤنٹ میں بھی چھپائے گئے تو پکڑ ہو گی۔نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ ریونیوکمشنر کسی بھی ٹیکس گزار کے بینک اکاؤنٹس کی نگرانی کرسکے گا، ریونیو کمشنر تین ماہ تک اکاؤنٹ کی نگرانی کرنے کا مجاز ہو گا۔دو اپریل 2020 کو ایف بی آر نے ریونیو کمشنر کے اختیارات سلب کیے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں