حکومت آزادی مارچ کے شرکا ء سے ایسا سلوک کرنے لگی کہ جان کر سب دھنگ رہ جائینگے!

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک‘ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام)حکومت کی جانب سے آزادی مارچ کے شرکا کو سہولیات فراہم کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے،آزادی مارچ کے شرکا نے سہولیات فراہم کرنے کے دعووں کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے کوئی سہولت فراہم نہیں کی جا رہی، یوٹیلیٹی اسٹورز والے ہمیں راشن نہیں دے رہے،جو ہم راولپنڈی یا اپنے علاقوں سے لا رہے ہیں،جلسہ گاہ کی صفائی مارچ کے شرکا خود درختوں کی ٹہنیوں سے کر رہے ہیں،کشمیر ہائی وے پر نصب لائٹس بھی شام کو بندکر دی جاتی ہیں،شرکا کے مطابق جلسہ گاہ کے لیئے پانی کی سہولت بھی جے یو آئی (ف)اپنی مدد آپ کے تحت فراہم کرتی ہے،شرکا کے مطابق مارچ کے شرکا کے لیئے ٹینٹ اور خیمے بھی دیگر شہروں سے خرید کر لائے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں