حکومتی رہنماؤں نے دھرنے کا اعلان کر دیا!

کراچی(ویب ڈیسک‘مانیٹرنگ ڈیسک‘صحافی ڈاٹ کام) تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں نے کے الیکٹرک کی اجارہ داری ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کراچی میں روز دو گھنٹے دھرنا دینے کا اعلان کر دیا۔صباح نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما کراچی میں مسلسل لوڈ شیڈنگ کے خلاف میدان میں آ گئے۔ فردوس شمیم نقوی نے آفتاب صدیقی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں دبا کراووربلنگ کی جا رہی ہے، عوام لوڈشیڈنگ سے تنگ آچکے، کمپنی کا معاہدہ پبلک کیا جائے۔فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ کے الیکٹرک 600 میگا واٹ سے زیادہ نیشنل گرڈ سے لینے کی سکت نہیں رکھتا، کیالیکٹرک نے دبا کر اووربلنگ کی ہوئی ہے، اس کے معاملات درست نہیں، کراچی کے بجلی کے نظام کیلئے کوئی اورراہیں ڈھونڈنی ہونگی کراچی میں کے الیکٹرک کے مقابلے میں دوسری کمپنی لائی جائے۔آفتاب صدیقی نے دھرنے کا اعلان کرتے ہوے کہا کہ پی ٹی آئی روزانہ 3 بجے سے 5 بجے کے الیکٹرک کے سامنے دھرنا دیا کرے گی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اووربلنگ کا سسٹم ختم کیا جائے اور کیالیکٹرک کامعاہدہ بھی پبلک کیا جائے۔واضح رہے کہ کراچی میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ کے الیکٹرک کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں 6 سے 10 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے جس کے سبب شہری شدید گرمی کے سبب پریشانی میں مبتلا ہیں۔

Sahafe.com

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں