حب سے کراچی کو پانی سپلائی کرنیوالی مین لائن مرمت کے چندگھنٹوں بعد دوبارہ پھٹ گئی!

کراچی(ویب ڈیسک‘مانیٹرنگ ڈیسک‘صحافی ڈاٹ کام) حب سے کراچی کو پانی سپلائی کرنے والی مین لائن مرمت کے 24 گھنٹوں بعد دوبارہ پھٹ گئی۔آئی این پی کے مطابق جمعرات کو بجلی کے بریک ڈاؤن کی وجہ سے لائن پھٹی تھی، لائن کی مرمت کے بعد جمعرات کی صبح 4 بج کر 40 منٹ پر لائن میں پانی چھوڑا گیا تھا تاہم سوا 6 بجے رائزنگ مین لائن دوسری جگہ سے پھٹ گئی۔مین لائن میں شگاف کے بعد حب پمپنگ اسٹیشن سے پانی کی سپلائی روک دی گئی ہے۔واٹر بورڈ حکام کے مطابق حب ڈیم سے ضلع غربی اور نیو کراچی کو پانی فراہم کیا جاتا ہے تاہم لائن میں پڑنے والے شگاف کی مرمت کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

Sahafe.com

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں