جے یو آئی رہنما مفتی اکرام اللہ کا قاتل گرفتار!

اسلام آ باد(مانیٹرنگ ڈیسک‘ویب ڈیسک‘صحافی ڈاٹ کام) جمعیت علما اسلام پاکستان کے رہنما مفتی اکرام اللہ کے قتل میں ملوث ملزم کو ہنگو سے گرفتار کر لیا گیا۔آئی این پی کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ مفتی اکرام اللہ کے قتل میں ملوث شاہدالرحمن کو 24 گھنٹوں میں گرفتار کیا گیا۔ یاد رہے کہ دو روز قبل اسلام آباد میں فائرنگ کر کے جے یو آئی کے مقامی رہنما قاری کرامت الرحمن کے بھائی، بیٹے اور شاگرد کو قتل کر دیا گیا تھا۔

Sahafe.com

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں