جہاں عدالتوں کا احترام ختم ہو جائے وہاں خونی انقلاب آتا ہے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا پریشان کر دینے والا خطاب!

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک‘ویب ڈیسک‘صحافی ڈاٹ کام) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان نے کہا ہے کہ جہاں عدالتوں کا احترام ختم ہو جائے وہاں خونی انقلاب آتا ہے۔آئی این پی کے مطابق ہائیکورٹ بار راولپنڈی کی جانب سے جسٹس طارق عباسی اور جسٹس مشتاق کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان نے کہا کہ مظلوم اور مفلوک الحال افراد کو فوری انصاف دینا ہوگا، وقت بدل چکا اب تعلیم یافتہ اور معاشی طور پر مضبوط لوگ انصاف کے لیے عدالتوں کا رخ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جہاں عدالتوں کا احترام ختم ہو جائے وہاں خونی انقلاب آتا ہے،

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا کہنا تھاکہ کیسز میں بے جا تاریخ دینے سے پرہیز کیا جائے، ریڈر کے ذریعے آنکھیں بند کرکے ڈیڑھ دو ماہ کی تاریخ نہ دی جائے، جو جج اپنی ذمہ داری صحیح ادا کرتا نظر نہ آیا تو اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کریں گے۔

Sahafe.com

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں