تربت میں سیکیورٹی فورسز پر دہشتگردوں کا حملہ!

راولپنڈی (مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈا ٹ کام)بلوچستان کے جنوبی شہر تربت میں سیکیورٹی فورسز پر دہشتگردوں کے حملے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تربت کے قریب جھکی پوسٹ کی پیٹرولنگ پارٹی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا۔ صباح نیوز کے مطابق دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک وسیم اللہ شہید ہوگیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 3 جوان زخمی بھی ہوئے،

گذشتہ پانچ دنوں میں دہشت گردوں کے مختلف حملوں میں 22 سیکورٹی اہلکار شہید ہوئے ہیں، 15 جوانوں نے بلوچستان جبکہ 6 نے شمالی وزیرستان جبکہ ایک نے باجوڑ میں جام شہادت نوش کیا

Sahafe.com.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں