بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ، 22 سالہ شہری زخمی،پاک فوج کی جوابی کارروائی‘بھارتی زمین گولیوں سے چھلنی!

راولپنڈی(مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام) بھارتی فوج نے ایک مرتبہ پھر کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کی زد میں آکر 22 سالہ شہری زخمی ہو گیا، پاک فوج نے مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی توپوں کو خاموش کروا دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے جنگ معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کنٹرول لائن پر بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی، بٹل سیکٹر میں مارٹروں کی شیلنگ کر کے شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کی زد میں آ کر ایک 22 سالہ نوجوان زخمی ہو گیا۔آئی این پی کے مطابق ترجمان پاک فوج کے مطابق دشمن کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ پر مؤثرجوابی کارروائی کی گئی اور بھارتی توپوں کو خاموش کروا دیا گیا۔

Sahafe.com

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں