بجٹ 2019-20: عسکری بجٹ میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ‘اصل اعداد و شمار جانیے

اسلام آباد(مانیٹرنگ نیوز‘صحافی ڈاٹ کام‘ ویب ڈیسک) وفاقی حکومت کی جانب سے رواں مالی سال کے دوران ملک کے عسکری بجٹ میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کرتے ہوئے بتایا کہ مالی سال 2019-20 کے دوران پاکستان کے فوجی بجٹ میں کوئی اضافہ نہیں کیا جارہا اور یہ گزشتہ سال کے 1150 ارب روپے پر مستحکم رہے گا۔آن لائن کے مطابق انہوں نے کہا کہ فوجی بجٹ کے حوالے سے وہ عمران خان اور عسکری قیادت بالخصوص آرمی چیف کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔قومی خود مختاری ہر شے پر مقدم ہے، حکومت یقینی بنائے گی کہ پاک فوج کی صلاحیت میں کمی نہ آئے۔خیال رہے کہ کچھ روز پہلے پاک فوج نے ملک کی معاشی صورتحال کے پیش نظر اپنے اخراجات میں کمی لانے کا اعلان کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں