ایک ہی دن میں تین ہزار سے زائد کیسز رپورٹ‘جانیے اہم تفصیلات!

اسلام آ باد (ویب ڈیسک‘مانیٹرنگ ڈیسک‘صحافی ڈاٹ کام) ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی صحتیابی میں تیزی سے اضافہ جاری۔ چوبیس گھنٹوں میں مزید چار ہزار سات سو چھتیس مریضوں نے وبائی مرض کو شکست دے دی۔ مزید تین ہزارسے زیادہ افراد میں کورونا کی تشخیص،ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 28 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ آئی این پی کے مطابق کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ انتیس ہزار آٹھ سو تیس ہوگئی ہے کورونا وائرس کے ایکٹو کیسز کی تعداد کم ہوکر ترانوے ہزار نو سو بتیس رہ گئی۔ چوبیس گھنٹوں میں مزید تین ہزار ایک سو اکیانوے کیسز سامنے آنے سے ملک بھر میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد دو لاکھ اٹھائیس ہزار چار سو چوہتر ہوگئی ہے۔ ایک روز میں کورونا کے مزید ترانوے مریضوں کے انتقال سے مجموعی ہلاکتوں کی تعداد چار ہزار سات سو بارہ تک پہنچ گئی ہے۔ سندھ سب سے زیادہ متاثر صوبہ ہے جہاں کورونا کیسز کی تعداد بانوے ہزار تین سوچھ، پنجاب میں اکیاسی ہزار تین سوسترہ، خیبر پختونخواہ میں ستائیس ہزار ا?ٹھ سو تینتالیس، بلوچستان میں دس ہزار سات سو چھیاسٹھ،اسلام ا?باد میں تیرہ ہزار چار سو نو، گلگت بلستان میں ایک ہزار پانچ سو پینتالیس اورا?زاد کشمیر میں کورونا کیسز کی تعداد ایک ہزار دو سو اٹھاسی ہے۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے پچیس ہزار پانچ سو ستائیس ٹیسٹ کئے گئے اب تک مجموعی طور پرملک بھر میں کورونا کے چودہ لاکھ کے قریب ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

Sahafe.com

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں