ایک قوم ایک منزل، آئی ایس پی آر کا یومِ پاکستان کی مناسبت سے پرومو جاری!

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک‘ویب ڈیسک‘صحافی ڈاٹ کام) آئی ایس پی آر نے یومِ پاکستان کی مناسبت سے ایک قوم ایک منزل کے عنوان سے پرومو جاری کردیا، 81 ویں یوم پاکستان کے موقع پرشانداراور پروقار پریڈ کا انعقاد کیا جائے گا۔ آئی این پی کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)نے یومِ پاکستان کی مناسبت سے پرومو جاری کردیا، جاری کردہ پرومو میں ایک قوم ایک منزل کا پیغام دیا گیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے 22 فروری کو پاکستان ڈے پریڈ کے انعقاد کا اعلان کیا تھا، 81 ویں یوم پاکستان کیموقع پر شانداراور پروقار پریڈ کا انعقاد کیا جائے گا۔

Sahafe.com

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں