این اے 75‘سعد رفیق نے حکومت پر بڑا الزام لگا دیا!

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک‘ویب ڈیسک‘صحافی ڈاٹ کام) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے کوئی ضمنی الیکشن نہیں جیتا، حکومت کا ایک ہی کام ہے مخالفین کو ٹارگٹ کرنا ہے۔آئی این پی کے مطابق منگل کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سعد رفیق نے کہا کہ این اے 75 میں دھاندلی نہیں بلکہ دھاندلا کیاگیاہے،

سرکاری فنڈز استعمال کر کے قبل انتخابات دھاندلی کی گئی ہے، ڈسکہ میں ضابطہ اخلاق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہوئی ہے جبکہ فائرنگ کرکے ووٹرز میں خوف و ہراس پیدا کیاگیا۔ سعد رفیق نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ خوف و ہراس پھیلانے کی وجہ سے ڈسکہ میں ٹرن آؤٹ کم رہا ہے،

تحریک انصاف نے کوئی ضمنی الیکشن نہیں جیتا جبکہ یہ حکومت عادی ووٹ چور ہے، حکومت کا ایک ہی کام ہے مخالفین کو ٹارگٹ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ لوگ سمجھتے ہیں لنگر خانے کھول کر قوم کی خدمت کر رہے ہیں۔

Sahafe.com

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں