اینکر مرید عباس کے قتل کی تحقیقات میں اہم انکشافات!

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک‘ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام)کرا چی کے علاقے ڈیفنس میں اینکر پرسن مرید عباس اور خضر حیات کے قاتل کا ریکارڈ جمع کر لیا گیا۔ تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم انفنیٹی نامی کمپنی کی آڑ میں سمگلنگ کا کاروبار کر رہا تھا۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھے گئے دوسرے شخص کی شناخت عادل کے نام سے کرلی گئی۔ عاطف زمان کی انفنیٹی نامی کمپنی کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ ملزم کمپنی کی آڑ میں 70سے زائد افراد سے لگ بھگ 50کروڑ روپے بٹور چکا ہے جن میں میڈیا انڈسٹری کے بھی 30 سے 40 افراد شامل ہیں۔تفتیشی ٹیم نے کمپنی کے پارٹنر، بینکنگ سیکٹر سے تعلق رکھنے والے 2افراد اور شعیب نامی شخص کو بھی شامل تفتیش کرنے کی تجویز دی ہے۔ ملزم عاطف ٹائر کی سمگلنگ میں بھی ملوث پایا گیا جبکہ ملزم کے بلوچستان کے ٹائرز سمگلرز سے رابطوں کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ملزم نے چند ماہ قبل 25 کروڑ روپے چوری ہونے کا اظہار کیا تھا جس کے بعد شراکت داروں سے تنازعہ شدت اختیار کرگیا تھا۔ تحقیقاتی ٹیم نے فوٹیج میں دیکھے گئے عادل نامی شخص کی تلاش کیلئے ٹیم روانہ کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں