ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین بھی گرفتار!

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک‘ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام)اسکاٹ لینڈ یارڈ نے بانی ایم کیو ایم کے گھر پر چھاپہ مارکر الطاف حسین کو گرفتار کر لیا‘جبکہ شمالی لندن میں چھاپے میں 15پولیس افسروں نے حصہ لیا‘بانی ایم کیو ایم کو گرفتار کرکے مقامی پولیس اسٹیشن لے جایا گیا‘ذرائع کے مطابق الطاف حسین کو تین گھنٹے پہلے ان کے گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا گیا‘بانی ایم کیو ایم کی گرفتار ی ممکنہ طور پر 2016کی نفرت انگیز تقریر پر کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں