اپوزیشن نے کشمیر پر امریکی ثالثی کی پیشکش پر بڑا مطالبہ کر دیا!

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک‘ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام)اپوزیشن نے مسئلہ کشمیر پر امریکی ثالثی کی پیش کش کے معاملے پر پارلیمینٹ کو اعتماد میں لینے کا مطالبہ کردیا وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں صدر ڈولنڈ ٹرمپ کی پاک بھارت تعلقات پر ثالثی پیشکش پرسیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ خارجہ پالیسی پر پارلیمنٹ اور عوام کو اعتماد میں لیا جانا ضروری ہے۔کشمیریوں کے حق خودارادیت مطالبے پر پوری قوم یک زبان اور یکسو ہے۔مسلہ کشمیر کے پائیدارحل کیلئے سلامتی کونسل کی منظور شدہ قراردادوں پر عمل کرایا جانا چاییے۔ نجی ٹی وی کے مطابق نیر بخاری نے کہا کہ ا عالمی ادارے اور امریکہ مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر بھارتی فوجی و ریاستی مظالم بند کرائے۔امریکہ کولیشن سپورٹ فنڈ جاری کرنے کا وعدہ پورا کرے۔ انھوں نے کہا کہ خطے کے ہمسائیہ ممالک کے ساتھ تعلقات میں سرد مہری کی بجائے اعتماد کی بحالی ہمیں خود کرنی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں