الیکشن کمیشن کا انتخابات کیلئے بڑا فیصلہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ‘ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخوا کے نئے صوبائی حلقوں پر جون کے آخری ہفتے میں انتخابات کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انتخابات کا شیڈول رواں ماہ کے آخر تک جاری کیا جائے گا۔ الیکشن میں تمام پولنگ اسٹیشنز پر فوج تعینات کی جائے گی۔ نئے حلقوں میں الیکشن کے لئے آرٹی ایس سسٹم استعمال کیا جائے گا۔ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 100تا115میں پہلی مرتبہ انتخابات ہوں گے۔ فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام کے بعد نئے صوبائی حلقے تشکیل دیئے گئے تھے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق خیبر پختونخوا کے 16نئے صوبائی حلقوں پر جون کے آخر میں انتخابات کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پولنگ جون کے آخری ہفتے میں ہو گی۔ الیکشن کمیشن نے اس حوالہ سے شیڈول کی تیاری شروع کر دی ہے اور رواں ماہ کے آخر تک شیڈول جاری کر دیا جائے گا۔ صوبائی اسمبلی کے انتخابات میں تمام پولنگ اسٹیشنز پر فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ فوج کی کوئیک ریسپانس فورس کے طور پر بھی خدمات لی جائیں گی ۔ جبکہ الیکشن میں آر ٹی ایس بھی استعمال کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں