اسدعمر نے حکومت کا اہم راز فاش کر دیا!

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک‘ویب ڈیسک‘صحافی ڈاٹ کام) وفافی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ روزمرہ سرکاری امور چلانے کیلئے قرض لینا پڑ رہا ہے،معیشت کی عمارت کیلئے بنیادیں ڈال چکے ہیں، اب یہاں سے ترقی کاسفرشروع ہوگا۔صباح نیوز کے مطابق پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈ ویلپمنٹ اکنامکس کے اصلاحاتی ایجنڈا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم 3 سال معیشت کے بہت مشکل اور کامیاب سفر سے گزر کر آئے ہیں، ہمارا کرنٹ اکاؤنٹس خسارہ اس وقت سرپلس میں چلا گیا ہے، ملک میں معاشی خسارے کاحجم ہرسال بڑھتاجا رہاہے،

معیشت کی عمارت کیلئے بنیادیں ڈال چکے ہیں، اب یہاں سے ترقی کاسفرشروع ہوگا۔انہوں نے کہا کہ معیشت کی گروتھ ایک مستحکم پالیسی کے ذریعے حاصل کی جا سکتی ہے، پائیڈ نے پاکستان کی معیشت کی گروتھ کیلئے ایک فریم ورک تیار کیا، گروتھ خود بخود نہیں ہوتی، اس کے پیچھے سوچ ہوتی ہے، گروتھ کی شرح نمو کی نوعیت کیا ہے، یہ جاننا لازمی ہے، روز مرہ سرکاری امورچلانے کے لیے قرضے لینے پڑ رہے ہیں، روز مرہ اخراجات چلانے کیلئے بھی اگر قرضے درکار ہوں تو معیشت میں استحکام لانا بہت ضروری ہے، معیشت میں استحکام آنے تک آگے نہیں بڑھ سکتے، وفاق کی زیادہ ترطاقت صوبوں کے پاس چلی گئی ہے۔

Sahafe.com

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں