آف شورکمپنیاں اور اثاثہ جات کیس‘علیم خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں کتنے روز کی توسیع کر دی گئی ؟ جانیے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ‘ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام) آف شورکمپنیوں اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں30اپریل تک توسیع کر دی گئی، عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ ریفرنس دائر کرنے میں اتنی تاخیر کیوں کی جا رہی ہے؟ کسی کو بلا وجہ جیل میں نہیں رکھنا چاہیے،نیب کے وکیل نے کہا کہ انویسٹی گیشن کافی حد تک مکمل ہے،چیئرمین نیب کی منظوری کے بعدفائنل رپورٹ اور ریفرنس دائر کریں گے۔ہفتہ کو علیم خان کیخلاف آف شورکمپنیوں اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت احتساب عدالت میں ہوئی،عدالت نے تفتیشی افسرسے استفسار کیا کہ ریفرنس دائر کرنے میں اتنی تاخیر کیوں کی جا رہی ہے؟اس پر نیب کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ انویسٹی گیشن کافی حد تک مکمل ہے،جلد ہی ریفرنس دائر کردیں گے،اس پر احتساب عدالت کے جج نے کہا کہ کسی کو بلا وجہ جیل میں نہیں رکھنا چاہیے، نیب کے وکیل نے کہا کہ چیئرمین نیب کی منظوری کے بعدفائنل رپورٹ اور ریفرنس دائر کریں گے، اس پر احتساب عدالت نے علیم خان کے خلاف کیس کی سماعت30اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے علیم خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں دس دن کی توسیع کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں