آرمی چیف سے پولیو اوورسائیڈ بورڈ کے سربراہ کرسٹوفرکی ملاقات‘اہم خبر سامنے آ گئی!

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک‘ویب ڈیسک‘صحافی ڈاٹ کام) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پولیو اوورسائیڈ بورڈ کے سربراہ کرسٹوفرنے ملاقات کی جس کے دوران پولیو خاتمے کیلئے پاکستان کی کوششوں اور اقدامات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔آئی این پی کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان سے پولیو کے خاتمے کیلئے ہیلتھ ورکرز کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ پولیو کا پاکستان سے خاتمہ قومی مقصد اورکوشش ہے۔ پولیو اوورسائیڈ بورڈ کے سربراہ نے انسداد پولیو مہم کیلئے پاک فوج کے تعاون کی تعریف کی۔

Sahafe.com

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں