آرمی چیف سے افغان سفیر کی ملاقات،خطے کی سلامتی صورتحال پراہم گفتگو

راولپنڈی(مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان سفیر نجیب اللہ علی خیل نے ملاقات کی۔صباح نیوز کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اورخطے کی سلامتی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔ ملاقات میں افغان امن عمل اوردوطرفہ تعاون سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ پاک افغان بارڈر مینجمنٹ، پاک افغان دفاع اور سیکورٹی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی گفتگو ہوئی۔ افغان سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہاکہ ہمارا واحد مقصد خودمختار، پرامن، مستحکم اور خوشحال افغانستان ہے۔ افغان سفیر نے خطے کے امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں