آرمی چیف اور ابوظبی کے ولی عہدشیخ محمد بن زیدالنہیان سے بڑی ملاقات‘ کن کن اہم امور پر تبادلہ خیا کیا گیا؟ جانیے اندر کی بڑی خبر!

ابوظبی(مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ابوظبی کے ولی عہد ومتحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زیدالنہیان کے درمیان علاقائی سیکیورٹی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ہفتہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ابوظبی پہنچ گئے۔ آئی این پی کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ابوظبی کے ولی عہد ومتحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زیدالنہیان سے ملاقات کی جس میں علاقائی سیکیورٹی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں