یوٹیلیٹی سٹورز کیلئے رمضان پیکج کی کتنی رقم جاری کر دی گئی ؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے

اسلام آباد(مانیٹرنگ نیوز‘صحافی ڈاٹ کام )یوٹیلیٹی سٹورز کے لئے رمضان پیکج کی رقم جاری کر دی گئی ہے۔ تیل، گھی، چینی اور چاول سمیت 19 اشیائے خورونوش عوام کو سستے داموں ملیں گی۔وائس آف ایشیا کے مطابق غریب عوام کو ریلیف دینے کی خاطر حکومت نے رمضان پیکج کی مد میں یوٹیلیٹی سٹورز کے لئے 2 ارب روپے کی رقم جاری کر دی ہے۔ رمضان میں یوٹیلیٹی سٹورز پر 19 اشیا مارکیٹ سے 10 سے 15 فیصد کم ریٹ پر دستیاب ہونگی۔ چیئرمین یوٹیلیٹی سٹورز کا کہنا تھا کہ غریبوں کے مفاد کے لئے ادارے کو مستحکم بنایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں