یوٹیلیٹی اسٹورزکارپوریشن نے90روپے کلو کے حساب سے 40ہزار میٹرک ٹن چینی خریدلی

اسلام آباد(مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کا م)یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے90روپے فی کلو کے حساب سے 40ہزار میٹرک ٹن چینی خریدلی، اخراجات ملاکر یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کو چینی تقریبا 100روپے کلو میں پڑے گی۔حکام کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے 40ہزار میٹرک ٹن چینی کے ٹینڈر کے تحت موصول کم سے کم 90روپے فی کلو کی بولی منظور کرلی ہے۔اخراجات ملاکر یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کو چینی تقریبا ایک سو روپے کلو میں پڑے گی تاہم وزیر اعظم ریلیف پیکج کے تحت گذشتہ ڈیڑھ سال سے یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت68روپے فی کلو مقرر ہے۔ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے 2ماہ بعد پہلی بار چینی کی خریداری کی ہے، اس سے قبل آخری ٹینڈر میں بھی یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے 90روپے فی کلو کے حساب سے چالیس ہزار میٹرک ٹن چینی خریدی تھی۔یوٹیلیٹی ذرائع کے مطابق چینی نہ خریدتے تو قلت پیدا ہوجاتی اور چینی کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے خریداری ناگزیر تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں