کھانے پینے کی اشیاء مزید مہنگی‘نئے نرخ سن کر آپ بھی بیہوش ہو جائینگے

اسلام آباد(مانیٹرنگ نیوز‘صحافی ڈاٹ کام‘ ویب ڈیسک)وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں درآمدی مرغ، بکرے، بیف اور مچھلی کے گوشت، خوردنی تیل اور گھی پر 17 فیصد ٹیکس عائد کردیا۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سونے، چاندی، ہیرے کے زیورات پر سیلز ٹیکس بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، چینی پر سیلز ٹیکس 8 سے بڑھا کر 13 فیصد کر دیا گیا جس سے چینی کی قیمت میں ساڑھے 3 روپے فی کلو اضافہ ہو جائے گا۔صباح نیوز کے مطابق کولڈ ڈرنکس پر سیلز ٹیکس ساڑھے 11 فیصد سے بڑھا کر 13 فیصد کر دیا گیا۔سیمنٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں دو روپے فی بوری اضافہ کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں