کوئٹہ‘ اشیاء خوردنوش سبزی پھلوں اور گوشت کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ‘عوام پریشان

کوئٹہ(مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام)کوئٹہ میں اشیاء خوردنوش سبزی پھلوں اور گوشت کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کیاگیا پرائس کنٹرول کمیٹی قیمتیں کنٹرول کرنے میں ناکام ہو چکی ہے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے‘تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں مہنگائی نے ایک بار پھر سر اٹھا لیا اشیاء خوردونوش سبزی پھلوں اور گوشت کی قیمتوں میں اچانک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے دال‘چینی‘آٹا‘چائے پتی‘ سمیت دیگر اشیاء میں 10سے 15فیصد اضافہ کیاگیا جبکہ سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں بھی کئی گناہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے بھنڈی 180روپے کلو‘آلو 60روپے فی کلو‘ٹماٹر فی کلو70روپے‘لیمن 200روپے درجن جبکہ چھوٹے اور بڑے گوشت کی قیمتوں میں اضافہ کیاگیا ہے بڑا گوشت فی کلو750روپے چھوٹا گوشت فی کلو1250روپے فروخت ہورہا ہے کوئٹہ میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پرائس کنٹرول کمیٹی مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اور قیمتیں کنٹرول کرنے میں اب تک صورتحال باہر ہے جس کی وجہ سے غریب عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور صوبائی حکومت بھی اس سلسلے میں کردار ادا نہیں کررہے شہریوں کا کہنا ہے کہ جب سے موجودہ حکومت وجود میں آیا ہے مہنگائی برھتی جارہی ہے اور عوام کو اس سلسلے میں کوئی ریلیف فراہم نہیں کیاگیا ہے اور عوام کے ساتھ جھوٹے وعدے کیے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں