ڈالر ایک بار پھر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر آگیا‘جان کر آپ بھی حیران و پریشان ہو جائینگے

کراچی(مانیٹرنگ نیوز‘صحافی ڈاٹ کام‘ ویب ڈیسک) اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک بار پھر مہنگا ہوکر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ایکسچینج کرنسی ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2.25 روپے مہنگا ہوگیا جس کے بعد ڈالر کی قدر 146 روپے 25 پیسے ہوگئی جو ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔جب کہ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 141.93 پیسے ہے جس کے بعد انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں پانچ روپے کا فرق ہے۔اے این این کے مطابق واضح رہے کہ حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدے سے قبل ڈالر کی قدر 141 سے 142 کے درمیان رہی جب کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کیبعد ڈالر کی قدر میں مزید اضافے کا امکان ہے۔اس کے علاوہ صدارتی آرڈیننس جاری ہونے کے بعد ملک بھر میں ایمنسٹی اسکیم بھی نافذ ہوگئی ہے۔گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی طلب برقرار رہنے کی وجہ سے امریکی ڈالر 45 پیسے اضافے کے بعد 143 روپے 95 پیسے کی سطح پر آگیا تھا، بدھ کو روپے کی مزید بے قدری ہوئی اور ڈالر مزید 2 روپے 25 پیسے مہنگا ہوکر ملکی تاریخ کی بلند ترین 146 روپے 20 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں